Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرسٹیانو رونالڈ کی ورلڈ کپ چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پرتگال

Now Reading:

کرسٹیانو رونالڈ کی ورلڈ کپ چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پرتگال

پرتگالی فٹ بال فیڈریشن (ایف پی ایف) نے کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈ کپ چھوڑنے کی دھمکی کی تردید کی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق پرتگالی اخبار کا دعویٰ ہے کہ 37 سالہ فارورڈ نے یہ دھمکی اس وقت دی جب یہ کہا گیا کہ وہ سوئٹزرلینڈ کے خلاف اپنا آخری 16 کھیل شروع نہیں کرے گا۔

جنوبی کوریا کے خلاف گزشتہ میچ میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے متبادل کھلاڑی آنے پر بھی غصے کا اظہار کیا تھا۔

پرتگال فٹ بال فیڈریشن کے مطابق قطر میں قیام کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے کسی بھی وقت قومی ٹیم کو چھوڑنے کی دھمکی نہیں دی۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل ایک متنازعہ انٹرویو کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کو باہمی معاہدے سے چھوڑ دیا جس میں پانچ بار کے بیلن ڈی آر فاتح نے کلب کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement

کرسٹیانو رونالڈو کو پرتگال کے دونوں ابتدائی میچز  میں تبدیل کیا گیا تھا جس پر رونالڈو نے شدید ردعمل دیا تھا اور کوچ فرنینڈو سانتوس نے کہا کہ انہیں رونالڈو کا ردعمل پسند نہیں آیا جس پر انہیں سوئزرلینڈ کے خلاف میچ میں نہیں کھلایا گیا۔

سوئزر لینڈ کے خلاف رونالڈو کے بجائے گونکالو راموس نے آغاز کیا اور 21 سالہ کھلاڑی نے 6-1 سے فتح میں ہیٹ ٹرک کی۔

پرتگال کی جانب سے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو نے سب سے زیادہ 195 میچز کھیلے ہیں، انہوں نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 118 گول بھی کیے ہیں۔

سوئزرلینڈ کے خلاف میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کو متبادل کے طور پر استعمال کیا گیا، میچ ختم ہونے کے بعد وہ میدان چھوڑ کر چلے گئے تھے حالانکہ ان کے ساتھی میچ میں کامیابی کا جشن منا رہے تھے۔

ایف پی ایف نے مزید کہا کرسٹیانو رونالڈو قومی ٹیم اور ملک کی خدمت میں ہر روز ایک منفرد ٹریک ریکارڈ بناتے ہیں، جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔”

فیفا ورلڈ کپ میں ہفتے کے دن پرتگال اور مراکش کوارٹر فائنل میں ٹکرائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر