Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ کپ سیمی فائنل اور فائنل میچز کے لیے نئی ‘ڈریم’ فٹ بال متعارف

Now Reading:

ورلڈ کپ سیمی فائنل اور فائنل میچز کے لیے نئی ‘ڈریم’ فٹ بال متعارف

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنلز اور فائنل میچز کے لیے نئی فٹ بال استعمال کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیفا نے تصدیق کی ہے کہ ورلڈ کپ کے آخری مراحل کے لیے ایک نئی فٹ بال کا استعمال کیا جائے گا جو اس ایونٹ میں استعمال ہونے والی فٹ بال سے مختلف ہے۔

اس فٹ بال کو ’الحلم‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے معنی خواب کے ہیں، یہ فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز ، فائنل اور تیسری پوزیشن کے پلے آف میچز میں استعمال کی جائے گی۔

فیفا نے آج کہا کہ ایڈیڈاس کا الحلم ماڈل، جو الریحلا کے بعد آتا ہے، قطر میں ہونے والے آئندہ سیمی فائنل اور ورلڈ کپ فائنل میں استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عربی میں الحلم کا ترجمہ “خواب” اور الریحلہ کا ترجمہ “سفر” کے طور پر ہوتا ہے۔

Advertisement

Al Hilm', The Official Match Ball Of FIFA World Cup 2022 Finals | Latest  Sports Updates, Cricket News, Cricket World Cup, Football, Hockey & IPL

اس ہفتے کے سیمی فائنل گیمز میں کروشیا کا مقابلہ ارجنٹائن اور فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہو گا، مراکش ٹورنامنٹ کی تاریخ میں آخری چار تک پہنچنے والی پہلی افریقی ملک ہے جبکہ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیمیں تیسری پوزیشن کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

ریفری کے فیصلوں کو ٹریک کرنے اور مدد کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے ساتھ متعارف کرائی گئی موجودہ گیند اب تک ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے اور ابتدائی ناک آؤٹ راؤنڈز میں استعمال ہوتی رہی ہے۔

فیفا نے ایک بیان میں کہا کہ الحلم نامی یہ فٹ بال گولڈ بیس ڈیزائن اور تکونی شکل کے ساتھ، میزبان ملک کے دارالحکومت دوحہ کے آس پاس کے صحراؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

فٹ بال بنانے والی کمپنی ایڈیڈاس کے جنرل مینجر نک کریگس نے ایک بیان میں کہا کہ الحلم دنیا کو ایک ساتھ لانے کے لیے کھیل اور فٹ بال کی طاقت پر روشنی کی کرن کی نمائندگی کرتی ہے۔

نک کریگس نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے تقریباً ہر ملک سے لاکھوں لوگ اس کھیل کے لیے اپنے جذبے سے متحد ہو کر آئیں گے اور ہم ٹورنامنٹ کے آخری مراحل میں شامل تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر