عمران نیازی کی بقیہ زندگی دھرنوں میں ہی گزرے گی، ترجمان جے یو آئی
ترجمان جے یو آئی نے کہا ہےکہ عمران نیازی کی بقیہ زندگی مظاہروں اور دھرنوں میں ہی گزرے گی۔
تفصیلات کے مطابق نیازی خطاب پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی خطاب کے نام پر روز سرکس لگالیتے ہیں، نیازی روز پرانی گھسی پٹی باتیں کرتے ہیں ،قوم اب اس مداری کو پہچان چکی ہے۔
اسلم غوری نے کہا کہ اس کی بقیہ زندگی مظاہروں اور دھرنوں میں ہی گزرے گی، ملک کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد دوبارہ اقتدار کی خواہش پاگل کی بڑ ہے۔
ترجمان جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرکے نیازی ملک کو مزید کمزور کرنےکی کوشش کر رہا ہے، اس کے ہاتھ میں اقتدار دینے کا مطلب بندر کے ہاتھ میں استرا دینا ہے۔
اسلم غوری کا کہنا تھا کہ نیازی اینڈ کمپنی اپنے ہی جال میں پھنس چکی ،دوسروں کو چور چور کہنے والا خود ڈاکو ثابت ہوچکا ہے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ نیازی اسملبیوں کی تحلیل میں سنجیدہ ہوتا تو اب تک کے پی اسمبلی تحلیل کر چکا ہوتا، اس کو روز ایک موضوع چاہیے ،سائفر سے لے کر اسمبلیوں کی تحلیل کے دعوے صرف زیر بحث رہنے کے غیر سنجیدہ اقدامات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
