Advertisement
Advertisement
Advertisement

گزشتہ 100دنوں میں اتنا کام کیا جو 10 سال میں نہیں ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

گزشتہ 100دنوں میں اتنا کام کیا جو 10 سال میں نہیں ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب
مسلم لیگ ق

مسلم لیگ ق کا اہم اجلاس آج طلب، اہم فیصلے متوقع

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی کوئی پرواہ نہیں، صرف صوبے کے عوام کی خدمت پر توجہ ہے اور جتنا بھی وقت ہے اس میں عوام کی خدمت کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے تاجر برادری کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہماری نیت نیک ہے، دین کے ساتھ اللہ کی مخلوق کی بھی خدمت کررہے ہیں، قوم کے بچوں کو بے راہ روی سےبچا کر صحیح سمت میں لے جانا چاہتے ہیں، دین کی تعلیم سے ہی اچھی نسل پروان چڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی جنریشن کی ترجیحات میں دین اولین ہونا چاہیے، خاتم النبینؐ یونیورسٹی کا بل پاس ہوچکا ہے، خاتم النبین ؐ یونیورسٹی کا مصر کی الازہر یونیورسٹی سے الحاق کیاجائے گا،  نیتوں کا پھل ا للہ تعالیٰ دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پرویز الہیٰ اسمبلیاں نہیں توڑیں گے 

وزیراعلیٰ پنجاب نے تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے 20سال کے دوران گجرات میں  کوئی کام نہیں کیا، شہباز شریف وزیراعظم بن کر بری طرح ایکسپوز ہوگیا ہے، شہباز شریف نے سیرت اکیڈمی کو تالے لگوا کر ظلم کیا۔

Advertisement

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی کوئی پرواہ نہیں، صرف صوبے کے عوام کی خدمت پر توجہ ہے،  اللہ تعالیٰ نے وزارت ا علیٰ کا منصب دیاہے، اللہ نہ دینا چاہے تو کچھ نہیں مل سکتا، اللہ دینا چاہے تو کوئی چھین نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ  جتنا بھی وقت ہے، عوام کی خدمت اور مسائل کے حل پر لگائیں گے، تیز رفتاری سے کام کررہے ہیں، انشاء اللہ منصوبے مکمل کریں گے، حکومتی اخراجات کم کرکے عوام کی ترقی پر لگا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  ڈویژنل لیول پرکینسر کے علاج،سرجری اور بچوں کے لئے جدید ترین مشینری مہیا کررہے ہیں، محض اعلان کافی نہیں ہوتے، ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اصل بات ہے، 100  دنوں میں اتنا کام کیا جو 10 سال میں نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر