 
                                                      نیب انٹیلی جنس ونگ کی اہم کارروائی، دو جعلی افسران گرفتار
حکمرانوں نے مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کے نیب بلز پاس کرانے کے لیے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں۔
حکمرانوں کو اپنے کرپشن کیسز معاف کرانے کی اتنی جلدی تھی کہ انہوں نے مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کے نیب بلز پاس کرانے کے لیے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں۔
اس حوالے سے بول نیوز ساری دستاویزات سامنے لے آیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والے باضمیر ارکان قومی اسمبلی کرپشن کے تحفظ کے بلز کی منظوری زندہ لاشیں بن کر دیکھتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب کا اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف کی تمام تیزیاں اور پھرتیاں اپنے اور اتحادیوں کے کرپشن کیسز معاف کرانے کیلئے تھیں، جب چند افراد کو بچانے کے لیے قانون بنایا۔
حکمرانوں کو اتنی جلدی تھی کہ رولز کی دھجیاں اڑا دی گئیں اور قواعد و ضوابط تبدیل کئے گئے، اس دوران مخالفین کی منت سماجت بھی کی گئیں۔
بول نیب بلز کی منظوری سے متعلق سارے حقائق اور دستاویزات سامنے لے آیا۔ بل 27 جولائی کو پیش ہوا، جس پر دس منٹ بھی بحث نہ ہوئی۔ حالانکہ منگل نجی کارروائی کا دن ہوتا ہے لیکن اس رول کو معطل کرکے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرائی گئی۔
قومی اسمبلی رولز کے مطابق کمیٹی تیس دن میں بل پر رپورٹ دیتی ہے لیکن کمیٹی نے ایسی پھرتی دکھائی کہ صرف چھ دن میں رپورٹ لے آئی۔
یہ بھی پڑھیں؛ نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد
رولز کے مطابق بل پیش کرنے کے بعد دو دن کا وقفہ ہوتا ہے تاکہ ارکان مسودے کو پڑھ سکیں ۔۔ لیکن تین اگست کو بل پیش ہوا اور چند منٹ میں ہی پاس کرالیا۔
بول نے اسمبلی ریکارڈ بھی حاصل کیا، جس میں واضح ہے کہ بل منظور ہوتے وقت مطلوبہ چھیاسی ارکان کا کورم بھی پورا نہیں تھا ، جی ڈی اے کے غوث بخش مہر نے نشاندہی نہ کرنے کا احسان بھی جتایا تھا۔
مبینہ طور پر ضمیر کی آواز پر پی ٹی آئی چھوڑنے والے ارکان بھی ملے ہوئے تھے، جو کرپشن کے تحفظ کا کام بت بن کر دیکھتے رہے، نام نہاد اپوزیشن نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 