Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابات میں امپورٹڈ حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، اسد عمر

Now Reading:

انتخابات میں امپورٹڈ حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، اسد عمر
اسد عمر

انتخابات میں امپورٹڈ حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، اسد عمر

پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں امپورٹڈ حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت خوف کی انتہا میں عوام کا سامنا کرنے سے بھاگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عام انتخابات کا انعقاد تو پہلے ہی نہیں کروا رہے اور امپورٹڈ حکومت خوف کی انتہا میں عوام کا سامنا کرنے سے بھاگ رہی ہے، یہ عام انتخابات کا انعقاد تو پہلے ہی نہیں کروا رہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ جون میں اسی حکومت نے اسلام آباد کی 50 یوسیز کو 101 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا اور پھر اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے کل ایک اور نوٹیفیکیشن جاری کیا کہ جون سے دسمبر تک آبادی بڑھ گئی اور 125 یوسیز چاہئیں، عوام جانتے ہیں کہ اس ضمن میں بدنیتی پر مبنی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو سمجھ ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں انکو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں؛ عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں صرف سیاسی انتقام لینے کی کوشش ہو رہی ہے، اسد عمر

اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ اگر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ تبدیلی کی کوشش ہوئی تو اس کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے، امید ہے عدالت سے اسلام آباد کے عوام کو سپورٹ ملے گی۔

پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے جیسے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، انکی کوشش صرف اقتدار سے چمٹے رہنے کی ہے چاہے ملک کا کتنا بھی نقصان کیوں نہ ہو جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو پاکستان میں کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے، محسن نقوی
اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انسداد کرپشن و منی لانڈرنگ کا تاریخی معاہدہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر