
فیصل واوڈا نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں استعفی دیا۔
فیصل واوڈا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018ء میں سینیٹر منتحب ہوئے تھے۔
سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے بھی ٹوئٹ میں بتایا کہ میں نے بطور سینیٹر اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ کو پیش کردیا ہے۔ سینیٹ سیٹ عمران خان کی امانت تھی، اخلاقی طورپر اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں استعفی دے کر فرض پورا کردیا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، عمران خان سمیت تمام ساتھی سینیٹرز کا شکرگزار ہوں، سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات میں استعفی دیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا پر دوہری شہریت چھپانے کا الزام ثابت ہوا تھا۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News