Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت نے عدالتی حکم پر معذور افراد کے تحفظ کی لیے قانون بنادیا

Now Reading:

پنجاب حکومت نے عدالتی حکم پر معذور افراد کے تحفظ کی لیے قانون بنادیا
لاہور ہائی کورٹ

معذورافراد کو سہولیات کی فراہمی اور قانون پرعمل درآمدسے متعلق روڈمیپ عدالت میں پیش 

لاہور ہائی کورٹ کے حکم  پرمعذور افراد کے حقوق کے تحفظ کا قانون منظورکر لیا گیا۔

پنجاب میں معذورافراد کے لیے بڑی خوشخبری،  قانون میں معذورافراد کاسرکاری نوکریوں میں تین فیصد کوٹہ مختص کردیا گیا۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن کے حکم پرمعذور افراد کے حقوق کو قانونی تحفظ دے دیا گیا۔ جسٹس جواد حسن نے چیئرمین جوڈیشل ایکٹیویشن پینل اظہر صدیق کی درخواست پر قانون بنانے کا حکم دیا تھا۔

قانون کے متن کے مطابق معذورافراد کے ساتھ مذاق کرنے والوں کو بھی سزا ہوگی ۔ معذور افراد کو حق سے محروم کرنے پر دو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ معذورافراد الیکشن بھی لڑسکیں گے۔

قانون کے مطابق معذورافراد کے قانون پرعملدرآمد نہ کرنے والوں کے لیے اسپیشل کورٹس قائم کی جائیں گی۔ معذورافراد کی دادرسی کے لیے اسپیشل عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

Advertisement

پنجاب حکومت نے عدالتی حکم پر معذور افراد کے تحفظ کی لیے قانون بنادیا جس کے متن کے مطابق معذورافراد کے ساتھ کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں ہوگا۔ معذورافراد کو پبلک ٹرانسپورٹ میں خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں۔ کوئی بھی ادارہ معذورافراد کے حقوق سلب نہیں کرسکتا۔

قانون کے کے مطابق تعلیمی اداروں میں برابری کی سطح پر داخلے دیے جائیں۔ معذورافراد کو اسپیشل طور پر صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکے گی۔ وراثتی جائیداد رکھنے سے متعلق معذور افراد کو مکمل حق حاصل ہوگا۔ معذور افراد کو سرکاری و نجی اسپتالوں پبلک ٹرانسپورٹ اور تمام عوامی مقدمات پر رسائی کی اجازت دی جائے گی۔

قانونی متن کے مطابق حکومت پنجاب ایسے انفراسٹرکچر بنائے گی جس میں معذور افراد کی ضرورت مدنظر رکھا جائے گا۔ معذور افراد کےنوکریاں دینے کے لیے تمام اداروں میں خصوصی کوٹہ مختص ہوگا۔ معذورافراد کے لیے عوامی مقامات پر پارکنگ فری ہوگی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر