Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ایک اور نوجوان پولیس فائرنگ سے جاں بحق، 3 اہلکار گرفتار

Now Reading:

کراچی میں ایک اور نوجوان پولیس فائرنگ سے جاں بحق، 3 اہلکار گرفتار
پولیس فائرنگ

پولیس فائرنگ

گلستان جوہر میں پولیس نے نوجوان کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس اشارے پر نہ رکنے پر اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کا تعاقب کرنے کے بعد گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں جرم ثابت ہونے پر تینوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو شاہین فورس کے اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہیں رکا تو موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اہلکاروں نے اس کا تعاقب کیا اور ایک رہائشی عمارت کے احاطے میں جاکر اس پر فائرنگ کردی۔

پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے عامر حسین نامی نوجوان عمارت کی سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا تاہم موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کے پاس سے اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

Advertisement

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا گلستان جوہر میں مبینہ پولیس فائرنگ میں نوجوان عامر حسین کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقع کی تفصیلات طلب کر لیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مقتول نوجوان کے والد سے ہرطرح کا تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مقتول عامر حسین کے والدین کے ساتھ انصاف ہوگا۔

گلستان جوہر  میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت پر ایس ایس پی ایسٹ رحیم شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلخانہ اگر ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں تو ہم درج کریں گے۔

ایس ایس پی ایسٹ کی گفتگو

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ غیرقانونی طور پر انسانی جان لینےو الے کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پولیس اہلکاروں کا موقف کمزور ہے وہ کہتے ہیں ہم نے رکنے کے کہا تو وہ رکا نہیں۔

 رحیم شیرازی نے کہا کہ پولیس والوں کا کہنا ہے کہ دو افراد میں سے ایک شخص مسلح تھا، وڈیو سے ثابت ہورہاہے کہ ساتھ ایک بچی بھی تھی، مقتول عامر جب بلڈنگ میں داخل ہوا تو پولیس والوں  سے کہا کہ آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں، مقتول عامر نے کہا مجھ سے پوچھ گچھ کرلیں میں سرینڈر کرتاہوں۔

Advertisement

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ایک انسانی جان گئی ہے جس کی تحقیقات کرنا ضروری ہے، مقتول کے ورثا قانونی کرناچاہتے ہیں جو ان کا حق ہے، مقتول کی والدہ ابھی اسپتال  گئی ہیں ان کی واپسی یہ تھانے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر