Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

Now Reading:

سندھ ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا
سندھ ہائی کورٹ

عدالتِ عالیہ سندھ نے سینیٹراعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے اُن کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران انورمنصور وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے میں تمام مقدمات کو ختم کردیا ہے۔ ہم نے تمام مقدمات اور گرفتاری کو چیلنج کیا ہے۔

عدالت نے عثمان سواتی کی نئی درخواست پر بھی پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کردیا اوردونوں درخواستوں کو یکجا کرنےکی ہدایت کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی سندھ کو 14 دسمبر کو جواب دینے کی ہدایت کی۔

پراسیکیوٹر جنرل نے نئی درخواست پر نوٹس وصول کرلیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ آج سندھ ہائیکورٹ میں ڈائریکٹر او پی پی پروین رحمان قتل کیس میں بری ہونے والے ملزمان کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران اعظم سواتی کیس کا ذکر ہوا جس پرعدالت نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ  ہمیں اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بتائیں۔

جسٹس کریم خان آغا نے کہا کہ سنا ہے سابق وزیراعظم کے خلاف بھی وکٹیمائزیشن ہورہی ہے اور کیسز بن رہے ہیں۔ اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی الزام میں کئی مقدمات کیسے درج ہوئے؟ سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔

جسٹس کے کے آغا نے آئی جی سندھ کو تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وقفے کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینئررہنما سینیٹر اعظم سواتی کے معاملے میں مقدمات کے اندراج کے خلاف سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست آج ہی دائر کی گئی ہے۔ ہمیں مہلت دی جائے۔

جسٹس کریم خان آغا نے کہا کہ کوئی مہلت نہیں دی جائے گی کل تک تیاری کرلیں۔

Advertisement

عدالت نے  آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ تمام ایس ایس پیز کو بلوالیں جہاں جہاں مقدمات درج ہوئے ہیں۔ اگر تمام مقدمات کی وضاحت پیش نہیں کی گئی تو آپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تمام ایف آئی آرز کی انگلش ٹرانسلیشن لے کر آئیں۔

آئی جی سندھ نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں مہلت دی جائے جس پرجسٹس کریم خان آغا نے کہا کہ نہیں کوئی مہلت نہیں دی جائے گی کل تک تمام ایف آئی آرز لے کر آئیں۔ انوسٹی گیشن بہت ہی خراب ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس ہاتھ کھڑے کرلے گی تو عام شہری کیا کرے گا؟

بنچ اور آئی جی سندھ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ بنچ اور آئی جی سندھ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، آئی جی سندھ نے عدالت سے کہا کہ مجھ پرآپ کو بھروسہ نہیں تو میں کیا کہوں؟ عدالت کے ریمارکس سے مجھے تکلیف ہوئی ہے۔

جسٹس کے کے آغا نے آئی جی سندھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی جاب میں انٹرسٹڈ نہیں تو ریزائن کردیں جس پرآئی جی سندھ نے کہا کہ میں کیوں استفعیٰ دوں ؟ ہم عدالت کی عزت کرتے ہیں عدالت سے بھی احترام کی توقع رکھتے ہیں۔

Advertisement

عدالت نے کہا کہ آپ کو دلچسپی نہیں ہے تو استعفیٰ دے دیں۔

آئی جی سندھ نے جواب دیا کہ میں کیوں استعفیٰ دے دوں۔ ہم عدالت کی عزت کرتے ہیں، عدالت بھی ہماری عزت کرے جس پر جسٹس کریم خان آغا نے کہا کہ جو کہنا ہے مائیک پر آکر کہیں۔ مجھ سے نہیں بنچ سے معافی مانگیں گے۔

غلام نبی میمن آئی جی سندھ نے جواب دیا کہ میں پورے صوبے کی پولیس کی سربراہی کررہا ہوں میں کوئی ایس ایچ او نہیں ہوں آئی جی ہوں۔

مداخلت پرپراسیکیوٹر جنرل کو خاموش رہنے کی ہدایت

جسٹس کریم آغا نے پراسیکیوٹر جنرل کو مداخلت کرنے سے روک دیا اور کہا کہ آپ خاموش رہیں مجھے بات کرنے دیں۔

پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت سے کہا کہ میں آئی جی کی طرف سے معافی مانگتا ہوں جس پرعدالت نے کہا کہ آپ بتائیں ایک ہی واقعہ کی اتنی ایف آرز کیسے کٹی؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر