Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن نے اخراجات کی تفصیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی

Now Reading:

الیکشن کمیشن نے اخراجات کی تفصیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی
اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کی تیاری میں اب تک کتنے اخراجات ہو چکے؟ الیکشن کمیشن نے اخراجات کی تفصیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے کل ہوئی میٹنگ پر اپنا تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب میں عدالت عالیہ کو بتایا کہ عدالتی حکم پرالیکشن کمیشن حکام اٹارنی جنرل کے پاس گئے۔ اٹارنی جنرل نے وزیر قانون سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ وزیرقانون نے ابتدائی طور پر چھ ماہ میں الیکشن کا کہا۔

جواب میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 120 دن کے اندر انتخابات پر اصرار کیا۔ وزیر قانون نے بعد میں چار ماہ کے اندر انتخابات پر رضا مندی ظاہر کر دی۔ اٹارنی جنرل نے وزارت داخلہ حکام سے بھی رابطہ کیا۔ وزیرداخلہ نے معاملے پر آج دن دو بجے میٹنگ رکھی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ وزیرداخلہ کی جانب سے حکام نے جواب سے آگاہ کیا۔ بتایا کہ وزیرِداخلہ اکیلے وعدہ نہیں کرسکتے وفاقی حکومت سے مشاورت ضروری ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے اخراجات کی تفصیل سے متعلق جواب میں عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں اب تک 5 کروڑ 52 لاکھ 57 ہزار 6 سو 94 روپے خرچ ہو چکے۔ الیکشن کمیشن کو 15 کروڑ 72 لاکھ 48 ہزار 6 سو 94 روپے مختص کیے گئے تھے۔

جواب میں یہ بھی عدالت کو بتایا گیا کہ بیلٹ پیپرزکی پرنٹنگ، الیکشن میٹیریل، اسٹیشنری، پیٹرولیم چارجز پر ادائیگی ہوئی۔

گذشتہ روز سماعت کا احوال

حکومت سے میٹنگ کرکے کل الیکشن کی ٹائم لائن دیں، عدالت کی الیکشن کمیشن کو ہدایت

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر