Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل  

Now Reading:

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل  
ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

 کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 8 میں ڈکیتی مزاحمت پر جان گنوانے والا نوجوان بی بی اے کا طالب علم تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 8 میں ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر 26 سالہ جہانگیر کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے مقتول کو زخمی کردیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول جہانگیر فوٹوگرافی کرکے واپس لوٹا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا۔ پولیس کو جائے وقوع سے  گولیوں کے خول اور گولیاں بھی ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی میں ایک اور نوجوان پولیس فائرنگ سے جاں بحق

مقتول جہانگیر کو شدید زخمی حالت میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

Advertisement

لواحقین نے بتایا کہ مقتول جہانگیر بی بی اے کا طالب علم تھا جو شادی بیاہ کی تقاریب میں فوٹو گرافی بھی کرتا تھا اور واقعے سے قبل بھی وہ فوٹو شوٹ کرکے گھر کے قریب پہنچا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر