
سندھ میں میٹرک اور انٹرکے امتحانات کی تاریخیں اور پیٹرن تبدیل کردیا گیا ہے، سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات 8 اور 22 مئی سے ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ غلام اکبر لغاری کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کی زیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں آئندہ سال میٹرک کے امتحانات 8 مئی سے ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز22 مئی سے ہوگا۔
اس موقع پرسب کمیٹی نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے پیٹرن میں تبدیلی کی منظوری بھی دی۔
نئے پیٹرن کے مطابق نویں دسویں اور گیارہویں و بارہویں جماعتوں میں ایم سی کیوز کا حصہ 40 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کر دیا گیا جبکہ گزشتہ میٹرک اور انٹر کے منعقدہ امتحانات میں ایم سی کیوز کا 40 فیصد حصہ تھا لیکن اب کیے گئے فیصلے کے مطابق مختصر جوابات اور تفصیلی جوابات کو باقی پرچے میں 40/40 فیصد کا حصہ دے دیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری کالجز احمد بخش ناریجو، چیئرمینز بورڈز کے علاوہ قائم مقام ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ پروفیسر افضال احمد اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما طارق شاہ بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News