پی پی کی ایم کیو ایم کےساتھ بیوفائی کے کئی قصے مشہور ہیں، خرم شیر زمان
خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سڑکوں پر گاڑیوں کے اوورٹیکنگ کا مسئلہ سنگین ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کی ڈی آئی جی ٹریفک سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران خرم شیر زمان نے شہر میں ٹریفک کی بدترین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ خرم شیر زمان نے ٹریفک اہلکاروں کی تعیناتی،ٹریفک سگنل ودیگر مسائل پر تحریری خط جمع کرایا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا کہ ٹریفک کی بدترین حکمت عملی سے متعد ٹریفک حادثات پیش آئے جبکہ رواں سال ٹریفک حادثات سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بتائی جائے۔
مزید پڑھیں؛ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کراچی کو ہمیشہ تباہ کیا ہے، خرم شیر زمان
پی ٹی آئی رہنماء نے یہ بھی کہا کہ شہر میں منی بسوں، مسافر بسوں میں شہریوں کےتحفظ کیلئےکیا اقدامات کیے گئے۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ڈرائیورز کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا، شہر میں ٹریفک سگنلز کی کمی کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں پر گاڑیوں کے اوورٹیکنگ کا مسئلہ سنگین ہے، اوورٹیکنگ کے عمل کی روک تھام کیلئے مثبت حکمت عملی بنائی جائے۔
ملاقات میں رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
