ایل ڈی اے کو پارکنگ نہ رکھنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کاحکم
لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے ٹی وی اور اخبار پر اشتہار دینے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک سمیت دیگر متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی سی سے سموگ کے تداراک میں ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔
لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے ٹی وی اور اخبار پر اشتہار دینے کے ساتھ آئندہ سماعت پر سیف سٹی ممبر کو بھی طلب کر لیا۔
عدالتِ عالیہ نے کمرشل جگہوں کو رات دس بجے بند کرنے کے حوالے سے ڈی سی رپورٹ طلب کر لی۔
ڈی سی لاہور نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ دے دیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ اگر آپ کے پاس ڈرون ہو تو پھر آپ کو سموگ کی صورتحال سے متعلق پتہ چل جائے گا۔
جسٹس شاہد کریم نے کیس پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹریفک والوں کے پاس ڈرون ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر یہاں پر موجود ہونا چاہیے۔ سیف سٹی اور پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔
ڈی سی لاہور نے بتایا کہ فیلڈ میں ہمارے اے سی بھی جاتے ہیں لیکن ہمیں پولیس کنٹرول روم سے سموگ کی صورتحال کے متعلق درست انداز میں نہیں پتہ چل سکتا۔
لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ آپ ان صنعتوں کو وارننگ لیٹر دیں اگرعمل دارمد نہ ہو تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
