Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ؛ عمران خان کے زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Now Reading:

اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ؛ عمران خان کے زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
عمران خان

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس

سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے عمران خان نے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل، حنیف پتافی، ہاشم جوان بخت، سیف الدین کھوسہ، محی الدین کھوسہ، خواجہ داؤد سلمانی ،پنجاب اسمبلی کے چیف وہیپ علی عباس شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مونس الہیٰ آج عمران خان سے ملاقات کریں گے

ذرائع نے بتایا ہے کہ کچھ ارکان اسمبلی نے اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں وفاقی حکومت انتخابی عمل کو التواء کا شکار کرسکتی ہے اور الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کی ایماء پر کام کر رہا ہے۔

Advertisement

سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی موجودگی میں کچھ ارکان اسمبلی نے تونسہ کو ضلع نہ بنانے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال ہم سے تونسہ کو ضلع بنانے کا وعدہ کیا گیا مگر اس پر کوئی عمل نہ ہوا جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے قبل ہی تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دے دیا جائے گا۔

اجلاس میں کسانوں کی معاشی صورتحال اور کھاد کے ریٹ سے متعلق بات بھی چیت ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار نے تاجر برادری کے ساتھ کسانوں کیلئے بھی مشکلات کھڑی کردی ہے، ہمارے دور میں کسانوں کیلئے کھاد میں سبسڈی دی جارہی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کھاد کی قیمت گیارہ ہزار روپے پر لاک کرکے زیادتی کی، بین الاقوامی سطح پر کھاد کی قیمت 8 سے 9 ہزار روپے ہے مگر  لیگی ٹولہ اسے 13 ہزار روپے تک فروخت کرتے رہیں ہیں۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پارٹی کا سینئر رہنماؤں کے اجلاس کے بعد (ق) لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر