
بنگلہ دیش کی حکومت نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے پہلی میٹرو ریل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں پہلی میٹرو ریل سروس کا ڈھاکہ میں آغاز کر دیا گیا ہے، توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے ڈھاکہ میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی۔
بنگلہ دیش کی حکومت کا منصوبہ ہے کہ 2030 تک ٹرین نیٹ ورک کو 100 سے زیادہ اسٹیشنوں اور چھ لائنوں تک بھرے دارالحکومت میں پھیلایا جائے۔
واضح رہے کہ ڈھاکہ دنیا کے سب سے زیادہ گنجان آباد شہروں میں سے ایک ہے، اور اس کی گاڑیوں سے بھری سڑکوں پر روزانہ کا سفر اس کے 22 ملین لوگوں کے لیے مسلسل تکلیف اور کرب کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں سیاسی عدم استحکام اپنے عروج پر ہے
مقامی محققین کا کہنا ہے کہ مسلسل ٹریفک جام کی وجہ سے کام کے وقت کا ضیاع ہو رہا تھا جس سے دارالحکومت کی معیشت کو ہر سال 3 بلین ڈالرز کا نقصان ہو رہا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ میں اکثر سڑکوں پر ہونے والے احتجاج اور مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ٹریفک جام ہونا معمول بن چکا ہے۔
میٹرو ریل سروس کا بنیادی ڈھانچہ بنانے والی کمپنی ایلیویٹڈ ٹرین نیٹ ورک تقریباً ایک دہائی سے اس منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کا کہنا ہے کہ 2030 تک شہر میں 100 سے زیادہ سٹیشنوں اور چھ لائنوں کو کراس کر دیا جائے گا۔
آج میٹرو ریل سروس کے پہلے فیز کا افتتاح کیا گیا جو ڈھاکہ کے اطراف میں ایک اعلیٰ درجے کے محلے کو شہر کے مرکز سے جوڑتا ہے۔ پہلا فیز 2.8 بلین ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جس کی بڑی تعداد جاپانی ترقیاتی فنڈز سے حاصل کی گئی تھی۔
وزیر اعظم شیخ حسینہ نے سروس کے آغاز کے موقع پر ایک تقریب میں کہا کہ میٹرو سسٹم ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔
وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ ہم نے ڈھاکہ سے ٹریفک جام ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، اور چھ مزید میٹرو ریل لائنوں کے ساتھ، ہم ایسا کر سکیں گے۔
مقامی ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی لائن مکمل طور پر فعال ہونے پر ہر گھنٹے میں 60 ہزار لوگوں کو لے جانے کی امید ہے اور مسافر اس کے کھلنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم شیخ حسینہ نے افتتاحی تقریب ان چھ جاپانی ریل انجینئرز کے نام کی جنہوں نے اس منصوبے پر کام کیا تھا جو 2016 میں ڈھاکہ کے ایک کیفے پر حملے میں مارے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News