Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نرسنگ کونسل کے صدر کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد

Now Reading:

پاکستان نرسنگ کونسل کے صدر کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد ہائی کورٹ

توشہ خانہ ٹوکیس میں بشری بی بی کی درخواستِ ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

عدالتِ عالیہ اسلام آباد نے پاکستان نرسنگ کونسل کے صدر کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان نرسنگ کونسل کی نو منتخب صدر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شازیہ صوبیہ کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے صدر پاکستان نرسنگ کونسل کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کو سننے کے بعد حکم جاری  کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے علاوہ دیگر فریقین نے جواب ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا جبکہ الیکشن کمیشن کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے 11 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔

اسلام ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔

Advertisement

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ صدر پاکستان نرسنگ کونسل کو کام کرنے سے روکا جائے۔ صدر نرسنگ کونسل  رجسٹرار کو معطل کرکے  ڈے ٹو ڈے میٹر دیکھ رہی ہیں۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیے کہ فوری کام سے روکنے کا حکم نہیں دے سکتے، دیگر فریقین کا جواب ضروری ہے۔

عدالت نے کہا کہ اس کیس میں کوئی مختصر تاریخ دے دیتے ہیں۔

مزمل یاسین نامی شہری نے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے یوئے سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر