بلاول بھٹو کا پنجاب اور خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے کا فیصلہ
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان قطر سے اپنے تعلقات کو بلندیوں کی سطح پر لیجانے کیلئے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں مدعو کرنے پر قطری وزیر خارجہ کا بے حد مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کو فخر ہے قطر میں اس تاریخی ایونٹ پر پاکستانی سیکورٹی فورسییز اور پروفیشل اور مزدور بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
Grateful to FM of Qatar for inviting me to #FIFAWorldCup. 🇵🇰 is proud of our partnership with our labours & security forces playing our part in this historic moment. Congratulations 🇶🇦 for making history. I also discussed Lyari’s football potential with FIFA president. pic.twitter.com/DtLbJAIlnr
Advertisement— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 7, 2022
چیئرمین پی پی پی نے یہ بھی کہا کہ قطر نے نے تاریخ رقم کی ہے جس پر قطر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں نے صدر فیفا سے لیاری میں موجود فٹبال کے کھلاڑیوں کی صلاحیت لئے بھی بات کی ہے۔
بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ قطر میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کرکے اور کمیونٹی کو معیاری سفارتی سہولیات کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ قطر سے اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں کی سطح پر لیجانے کے لئے ہرعزم ہے۔
Delighted to visit our Embassy in 🇶🇦 & tour the purpose built facility providing quality consular services to community. @PakinQatar will continue to work hard in further expanding bilat. trade & invest. coop. 🇵🇰 stands committed to taking its relations with 🇶🇦 to next level. pic.twitter.com/4fzRFlRvKK
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 7, 2022
چیئرمین پی پی پی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاک قطر تعلقات کو مزید وسعت دینے میں مزید محبت جاری رکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
