Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہائیکورٹ کا  لڑکیوں کی اسمگلنگ کے لیے اعلی سطح پر تحقیقات کا حکم

Now Reading:

سندھ ہائیکورٹ کا  لڑکیوں کی اسمگلنگ کے لیے اعلی سطح پر تحقیقات کا حکم
سندھ ہائی کورٹ

غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے لڑکیوں کی اسمگلنگ کے لیے اعلی سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ اسکینڈل سامنے آگیا جس پر سندھ ہائی کورٹ نے علی سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی تشکیل دینے اورہیومن ٹریفکنگ کے معاملے پر ایف آئی اے کو بھی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ نے ایس ایس پی سٹی، ایف آئی اے حکام کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا اور ریمارکس دیے کہ لڑکی مسکان کے میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بظاہر لگتا ہے عمان کم لڑکیوں کی اسمگلنگ ہوتی ہے

جسٹس صلاح الدین پہنورنے کہا کہ کراچی سے چودہ سالہ کم عمر لڑکی کو اغوا کیا گیا۔ لڑکی کے بیان کے مطابق تین بار اسے فروخت کیا گیا۔ یہ لڑکی تو ہمت کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

Advertisement

عدالت نے کہا کہ لڑکی نے بیان میں بتایا جہاں اس کو رکھا گیا تھا وہاں 14،15 اور لڑکیاں بھی موجود تھیں۔ یہ ایک سنجیدہ معاملہ اسے ایسے نہیں چھوڑا جاسکتا۔ پولیس اور ادارے تحقیقات کریں تاکہ مزید بچیوں کی اسمگلنگ روکی جاسکے۔

عدالت نے کم عمر لڑکی کو مبینہ جھانسہ دے کر شادی کرنے والے ملزم عدنان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزم نے بیان دیا کہ مسکان کے اغوا سے میرا کوئی تعلق نہیں اسے سونیا نے پھنسایا تھا۔ سونیا سے فیس بک کے ذریعے دوستی کے بعد شادی کی۔ سونیا کے کام کے بعد میں علم نہیں۔

لڑکی کے اغوا اور مبینہ شادی کا مقدمہ تھانہ عید گاہ میں درج ہے۔ عدالت نے 9 جنوری کو تفصیلات طلب کرلیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر