
راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست کے بعد ایک بیان میں بابر اعظم نے اعتراف کیا کہ ہم فنش اچھا نہیں کر پا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
میچ کے بعد بابر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری ٹیم بھی اچھی تھی لیکن شکست پر کافی افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کے پانچویں دن لنچ کے بعد کھلاڑی جیت کے لیے پُر اعتماد تھے۔
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہماری وکٹیں تیزی سے گرنے کی وجہ سے ہماری ٹیم پر پریشر بڑھا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم کے کھیلنے کا اپنا انداز ہوتا ہے، اور ہر ٹیم صورتحال کے حساب سے کھیلتی ہے۔
پنڈی ٹیسٹ میں شکست سے دوچار ہونے والی پاکستانی ٹیم کے قائد کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم کا اپنا اپنا پلان ہوتا ہے اور ہم نے اپنے پلان کے تحت کھیلنے کی کوشش کی مگر ناکام ہو گئے۔
بابر اعظم نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ٹیم میچ کو فنش نہیں کر پا رہی ہے، ہمارا پچ پر اچھا ان پٹ تھا۔
بابر اعظم نے پنڈی ٹیسٹ کی پچ پر تنقید کی اور کہا کہ پچ ہمیں ویسی نہیں ملی اور موسم کا بھی کچھ حصہ تھا انہوں نے مزید کہا کہ آغا اور اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد لگا کہ میچ میں ہم نیچے جا رہے ہیں۔
بابر اعظم نے نسیم شاہ اور محمد علی کے کھیل کی تعریف کی۔
بابر اعظم کے مطابق ہمارا جیتنے کا پورا پلان تھا اور میچ کو ڈرا کرنے کی کوئی پلاننگ نہیں تھی، ہم نے اپنی کوشش کی مگر تیزی سے وکٹیں کرنے سے مشکلات ہوتی ہیں۔
بابر اعظم نے انجری کے حوالے سے کہا کہ ہمارے فاسٹ بولرز انجری میں ہیں، اظہر علی کی اتنی زیادہ انجری نہیں ہے لیکن حارث رؤف کا کچھ نہیں کہہ سکتے کہ اگلے میچ میں شامل ہوں گے یا نہیں، کیونکہ وہ گیند پر گرے تھے جس کی وجہ سے زیادہ انجری ہوئی۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم کی سلیکشن بہترین الیون پر مشتمل تھی، محمد علی اور محمد وسیم ہماری اچھی سلیکشن تھی۔
بابر اعظم نے راولپنڈی کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی کے شائقین نے ہمیں کچھی مایوس نہیں کیا، پنڈی کے شائقین دوسری ٹیم کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔
بابر اعظم کے مطابق ہمیں اچھا لگتا ہے کہ پاکستان یہاں آنے والی مہمان ٹیم کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے فاسٹ بولرز کا اچھا تجربہ تھا اور ہم نے جس طرح سے اس میچ میں آغاز کیا تو بہت بہتر کھیل لگ رہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News