
عدالت نے صحافیوں کے تحفظ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کو آئی ٹی این آئی میں شامل کرنے کی درخواست جلد سماعت کیلئے منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافیوں کے تحفظ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کو آئی ٹی این آئی میں شامل کرنے کے کیس میں ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جلد سماعت کی درخواست منظورکرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو ہائیکورٹ چھٹیوں سے قبل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی جبکہ ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز کے جونئیر عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے پوچھا کہ یہ بتائیے ابھی تو صرف ویج بورڈ میں اخبارات ہی شامل ہیں۔ جس پر وکیل نے کہا کہ جی بالکل ابھی ویج بورڈ میں الیکٹرانک میڈیا کو شامل نہیں کیا گیا۔
عدالت نے کہا کہ تو آپ چاہتے ہیں کہ ہدایات جاری کی جائیں، ویسے تو عمل درآمد ہونا شروع ہوگیا ہے، چیئرمین صاحب اس پر کام کر رہے ہیں وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ کو روسٹرم پر طلب کرلیا اور انھیں ہدایت کی گئی کہ فیڈریشن کو نوٹس ہوا ہے جواب کے لیے دیکھ لیں۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ جواب جمع کروائیں اور پہلے سے حکومتی سطح پر جو کام ہو بھی رہا ہے اس کو بھی دیکھ لیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News