
گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ مسائل ہیں لیکن حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں آل پاکستان سٹوڈنٹس سوسائٹیز سمٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے پینل ڈسکشن کی صدارت کی۔
محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ اداروں کی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل بہت ضروری ہے، ہمیں چارٹر آف اکانومی کرنا چاہیے تاکہ حکومتوں کے آنے جانے سے پالیسز تبدیل نہ ہوں۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مسائل ہیں لیکن حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، پاکستانی یونیورسٹیاں بین الاقوامی درجہ بندی میں بہتر ہو رہی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں یونیورسٹیوں کی تعداد اور ایچ ایم سی فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ویمن ایجوکیشن اور ویمن ایمپاورمنٹ بہت ضروری ہے۔
محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ( ن ) نے اپنے دور حکومت میں پہلی ویمن یونیورسٹی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی بنائی، ریسرچ کو مقامی انڈسٹری کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ طلبا تحقیق کو زندگی کا حصہ بنائیں۔ تحقیق ایسی ہونی چاہیے جس سے ملک و قوم کو عملی فائدہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News