سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے خضدار بم دھماکے کی مذمت کی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے میں معصوم شہریوں کے زخمی ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار کے اسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاز اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت بھی دی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے ملک قوم اور قبائل کے دشمن ہیں، کوئی بھی مذہب اور معاشرہ خون ناحق بہانے کی اجازت نہیں دیتا۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر اور انکے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لا یا جائے جبکہ خضدار شہر اور قومی شاہراہ کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے ، دہشت گردوں کا پیچھا کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
مزید پڑھیں؛ خضدار؛ عمر فاروق چوک ایریا پر دھماکہ، 20 افراد زخمی
یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں عمر فاروق چوک ایریا پر اچانک دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 20 بتائی جا رہی ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام زخمی افراد کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
