Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کا یوکرین پر ایک اور حملہ؛ 7 افراد ہلاک اور 58 زخمی

Now Reading:

روس کا یوکرین پر ایک اور حملہ؛ 7 افراد ہلاک اور 58 زخمی
روسی حملہ

روسی حملہ – فوٹو: رائٹرز

روس کی جانب سے یوکرین کے شہر خیرسون میں کیے گئے تازہ حملے میں 7 افراد ہلاک اور 58 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کو 10 ماہ گزرچکے ہیں لیکن یہ جنگ اب بھی جاری ہے اور آج یوکرین کا شہر خیرسون ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اُٹھا۔

تازہ ترین روسی حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 58 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جب کہ اس حملے میں کئی رہائشی عمارتیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ روس یوکرین تنازع: عالمی غذائی اور توانائی کا بحران

دوسری جانب یوکرین نے الزام عائد کیا ہے کہ خیرسون شہر کے مرکز پر روسی بمباری کا مقصد یوکرین کو دھمکانا تھا کیوں کہ یہ حملہ کسی عسکری اڈے یا تنصیب پر نہیں کیا گیا بلکہ اس میں عام شری املاک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Advertisement

یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس مقام پر یہ شلینگ کی گئی وہاں کوئی عسکری تنصیب نہیں تھی۔

انہوں نے روسی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روسی کارروائی کا مقصد ‘انسانوں کے قتل سے لطف اندوز ہونا ‘ تھا۔

واضح رہے کہ روس نے رواں برس 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کر کے خیرسون شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔ یہ واحد علاقائی دارالحکومت تھا، جس پر روسی افواج قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئیں تھیں تاہم کچھ عرصہ قبل یوکرینی فوج نے یہ شہر روسی قبضے سے آزاد کروا لیا تھا۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ نومبر میں روسی افواج کی پسپائی کے بعدروسی فوج اس شہر کو مسلسل شیلنگ کے ذریعے نشانہ بنا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر