Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، پی ٹی آئی کا اعلان

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، پی ٹی آئی کا اعلان
فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

لاہور میں صوبائی وزیر اسلم اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے اعتماد کے ووٹ لینے کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج پنجاب کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے ہیں اور ہمارا ایک وفد چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کرکے ووٹ کی تاریخ طے کرے گا جب کہ ہمارے تمام ارکان اعتماد کا ووٹ چوہدری پرویز الٰہی کو دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پیپلز پارٹی کی جانب سے ارکان کو 5،5 کروڑ کی آفر کی گئی ہے

انہوں نے کہا کہ ہم جب اسمبلی میں جا کر استعفی منظور کروانے کا کہتے ہیں تو اسپیکر بھاگ جاتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 127 استعفی آئے۔

Advertisement

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ آپ جب چاہیں اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، چوہدری شجاعت بزرگ آدمی ہیں ان کا شہباز شریف سے ملاقاتوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، فائدہ ہمیں ہی پہنچے گا۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آج دہشت گردی اسلام آباد تک پہنچ گئی ہے، ہمارے دور میں دہشت گردی نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی، صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر ملک میں استحکام ناممکن ہے، موجود حکمرانوں نے عوام کو انتہائی مایوس کیا۔

پی ٹی آئی وفد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرے گا 

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کا وفد وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ جائے گا،  وفد 8 بجے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ جائے گا ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفد پرویز الٰہی سے ملاقات میں ایوان میں اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے تاریخ طے کریں گا ، تاریخ کے تعین کے بعد اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر