
وزیر خارجہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 15ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم دنیا کے لیڈر شہید بی بی کو اپنی بیٹی کی طرح عزت کرتے تھے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ محترمہ کی ایک جھلک دیکھنے اور بات کرنے کے لیے ہیلری کلنٹن بھی قطار میں کھڑی ہو کر انتظار کرتی تھیں، آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تو ہے، مشرف تھا، مشرف کو ایسے نکالا جیسے مکھی کو دودھ سے نکالتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ بلاول کی کرپشن کے خاتمے کیلیے عوام سے مدد کی اپیل
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مشرف کی طرح سلیکٹڈ مکھی کو بھی جمہوریت کے طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے نکالا یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا، سلیکٹڈ ہماری جدوجہد کا کریڈٹ وائٹ ہاؤس کو دینا چاہتے ہیں، آپ کو وائٹ ہاؤس نے نہیں بلاول ہائوس نے نکالا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ نے کہا کہ سلیکٹڈ کو بند کمروں میں نہیں بلکہ کھلے عام سڑکوں پر سب کو بتا کر اعلان کرکے نکالا، یہ جمہوریت کا انتقام تھا، جیسے مشرف ماضی کا حصہ بن چکا ہے، اسی طرح یہ سلیکٹڈ مشرف کی باقیات ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم تو یہیں ہوں گے، وہ یہاں نہیں ہوگا، اگر ماضی میں بھی ملک مشکل میں تھا تو پیپلزپارٹی ہی تھی جس نے اس ملک کو مشکلات سے نکالا، ہم نے تو ماضی میں بھی خدمت کی ہے، آج بھی کر رہے ہیں مستقبل میں بھی پارٹی کے جیالے ملک کی خدمت کریں گے۔
بینظیر بھٹو کا یوم شہادت، بلاول اور آصف زرداری کا خراج عقیدت پیش
وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ آج ملک میں مہنگائی ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم تو روٹی کپڑا اور مکان کو اپنا نعرہ سمجھتے ہیں، سندھ بھر مفت علاج کے لیے اسپتال کھڑے کیے ہیں، گمبٹ میں کینسر، کڈنی، لیور ہر سمیت دیگر علاج بلکل مفت فراہم کیا جارہا ہے، لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد کراچی سمیت جگہ جگہ سندھ میں دل کے علاج کے لیے بنے ادارے بلکل مفت علاج دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سازشی پاکستان کو معاشی طور پر کمزور اور عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہتے تھے، سلیکٹڈ کی ناکامیوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں اکیلا ہوتا جا رہا تھا، اس حالت میں ہم کشمیر کا دفاع نہیں کر سکتے تھے جب کہ دنیا میں پاکستان کو اکیلا کرنے کی سازش کو ہم نے ناکام بنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News