محمود خان نے کہا ہے کہ عمران ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کوشاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کوہاٹ میں منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ ایک کھرب روپے سے زائد کا منصوبہ ہے، پہلے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی ترقی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔
محمود خان نے یہ بھی کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے اپنے اربوں روپے معاف کرا لیے، انہیں عام آدمی کی فکر نہیں، امپورٹڈ حکومت نے خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرلیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے این ایف سی میں ہمارا آئینی حق روک لیا ہے جبکہ ضم اضلاع کے ترقیاتی فنڈز میں بھی کٹ لگا دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ڈی پی میں جو منصوبے ہمیں دئے، مجودہ وفاقی حکومت نے وہ بھی ختم کر دیئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اکیلا ایک طرف اور تیرہ جماعتوں کا ٹولہ دوسری طرف ہے، پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کا ٹولہ صرف اسلام آباد تک محدود ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے واضح کر دیا کہ عمران خان ہی عوام کی امید ہیں، عمران ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کوشاں ہیں، یہ ملک و قوم کے مستقبل کی جد وجہد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
