Advertisement
Advertisement
Advertisement

پوری قوم بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑی ہے، سلیم مانڈوی والا

Now Reading:

پوری قوم بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑی ہے، سلیم مانڈوی والا
سلیم مانڈوی والا

کڈنی ہلزریفرنس میں سلیم مانڈوی والا کو نوٹس جاری

سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پوری قوم وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بے جے پی کی طرف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت لگانے کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ شدت پسند رہنماء کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت لگانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت لگانا بی جے پی کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، پوری قوم وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑی ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کا دہشتگردی کے خلاف واضح موقف رہا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جو بیان دیا وہ ایک حقیقت ہے۔

مزید پڑھیں؛ بھارت میں میرے سر کی قیمت دو کروڑ روپے لگائی گئی ہے، بلاول بھٹو

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ٹی وی بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی پارٹی کے ایک رکن نے میرے سر پر دو کروڑ روپے کی بولی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنما کی جانب سے میرے سر کی دوکروڑ روپے کی بولی لگانے کا اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی گجرات کا قصاب ہے جبکہ میرے سر پر دوکروڑ روپے کی بولی لگا کر ہندوستان کی بی جے پی سرکار نے دراصل اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی کو گجرات قصاب کا لقب میں نے نہیں دیا بلکہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے جس کا میں نے حوالہ دیا ہے جبکہ گجرات کے قصاب کی اصطلاح میں نے ایجاد نہیں کی بلکہ گجرات فسادات کے بعد بھارتی مسلمانوں نے مودی کو یہ لقب دیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میں نے مودی کے لئے ایک تاریخی حقیقت کو دہرایا جبکہ بی جے پی یہ سمجھتی ہے کہ میں نے کوئی ذاتی حملہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر