Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ کبھی کیڑوں سے بنی آئس کریم کھانا پسند کریں گے؟

Now Reading:

کیا آپ کبھی کیڑوں سے بنی آئس کریم کھانا پسند کریں گے؟
آئس کریم

کیا آپ کبھی کیڑوں سے بنی آئس کریم کھانا پسند کریں گے؟

گرمی ہو یا سردی ٹھنڈی ٹھنڈی آئس کریم ہر موسم میں ہی پسند کی جاتی ہے جسے کھا کر ہر کوئی لطف اندوز ہوتا ہے۔

آئس  کریم کے شوقین افراد مختلف اورنئے نئے آئس کریم فلیورزکا انتظارکرتے ہیں کوئی چاکلیٹ کا دلدادہ ہوتا ہےتوکوئی اسٹرابری،ونیلا   اوردیگر فلیورز کا شوقین ہوتا ہے۔

 لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی آئس کریم کے بارے میں بتانے والے ہیں جس کو سننے کے بعد شاید آپ کے لیے اس بات پر یقین کرنا تھوڑا سا مشکل ہو  کیونکہ آپ نےکبھی کیڑوں سےبنی آئس کریم کانام نہیں سنا ہو گا۔

جنوبی افریقا کےشہرکیپ ٹاؤن میں ’گورمے گرب‘ نامی اسٹارٹ اپ کےمطابق دنیا میں جہاں کیڑے کھائےجاتے ہیں وہیں کیڑوں سے بنی آئس کریم کوبھی متعارف کروایا گیا ہے۔

یاد رہے یہ آئس کریم 2020 میں متعارف کروائی گئی تھی لیکن ایک بارپھراس آئس کریم کے سوشل میڈیا پرچرچے ہو رہے ہیں۔

Advertisement

آئس کریم

اس آئس کریم میں دودھ سے بنی اشیا کی جگہ ’اینٹو مِلک‘ استعمال کیا جاتا ہےجوکہ ٹروپیکل کیڑاجسےعام طورپر’بلیک سولجرفلائے‘ کہا جاتا ہے یہ اس کے لارواکوبلینڈ کرکے حاصل کیا جاتا ہے۔

2017 میں وجود میں آنے والا اسٹارٹ اپ ’گورمے گرب‘ کی سربراہ لیہ بیسا کاکہنا ہےکہ ’ہم اس طریقہ کارکوتبدیل کرناچاہتے ہیں جس طرح سےہمیں کیڑےنظرآتےہیں اورجس طرح اسے فوڈانڈسٹری میں استعمال کیاجاتا ہے۔

:مزید پڑھیں

https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/11/292032/

اگرچہ، تخمینہ لگایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں انسانوں نے کیڑوں کی 1900 قسموں کا استعمال کیا ہے لیکن ابھی بھی مغربی کھانوں میں واضح طورپرکیڑوں کااستعمال نہیں کیا گیا۔

Advertisement

 بیسا کا کہناہےکہ آئس کریم کےفلیورز میں چاکلیٹ، پینٹ بٹر،اورکرسمس اسپائس شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیڑوں سے حاصل کیا جانے والا ’اینٹو مِلک‘ آئس کریم کو بہترین کریمی فلیور دیتا ہے، بہترین فلیور کے ساتھ ساتھ یہ آئس کریم غذائیت سےبھی بھرپور ہوگی، یہ ’اینٹو مِلک‘ عام دودھ سے بنی چیزوں سے 5 گناپروٹین سے بھرپور ہوگا۔

اقوام متحدہ کےمطابق،کیڑے گوشت اورمچھلی سےموازنہ کرنے والےغذائی اجزافراہم کرتے ہیں۔

لیہ بیسا کامزید کہنا تھاکہ کیڑوں میں چربی اور پروٹین اور معدنیات فطری طورپرزیادہ ہوتی ہیں۔

بلیک سولجرفلائےمیں گائےکے گوشت کے مقابلےمیں پروٹین اور چربی زیادہ ہوتےہیں،اور زنک ،آئرن اورکیلشیم گائےکےگوشت سےکہیں زیادہ پایاجاتاہے۔

واضح رہے کہ ابھی یہ آئس کریم صرف جنوبی افریقا میں ہی فروخت کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر