Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کے 123 ارکان اسمبلی کا جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

Now Reading:

پی ٹی آئی کے 123 ارکان اسمبلی کا جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ، اسپیکر نے پالیسی تیار کرلی

پاکستان تحریک انصاف کے 123 ارکان اسمبلی کی جانب سے رواں ہفتے جمعرات کے روز اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ارکان نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستفی ہونے کے معاملے پر 123 ارکان نے جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22 دسمبر کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے  جبکہ ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے اور شاہ محمود قریشی ارکان کو لے کر اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے

یہ بھی پڑھیں؛ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) اگلے انتخابات میں بھی مل کر چلیں گے، عمران خان

ذرائع نے بتایا کہ ارکان اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے رو برو مستفعی ہونے کی تصدیق کریں گے۔

Advertisement

عمران خان کی ہدایت:

دوسری جانب اس معاملے پر عمران خان نے تمام ارکان کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ارکان اجتماعی طور پر پارلیمنٹ ہاؤس جائیں۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے تمام ایم پی ایز کو لاہور میں موجود رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

اہم اجلاس طلب:

عمران خان نے تحریک انصاف کی اہم قیادت کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں عدم اعتماد کے معاملے پر سینیر قیادت سے مشاورت کی جائیگی ۔

اسکے علاوہ عمران خان نے تمام ایم پی ایز کو لاہور میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

Advertisement

پی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

یہ بھی پڑھیں: جمعے کو دما دم مست قلندرہوگا، عمران خان

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر