
“خوفزدہ حکومت کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کیساتھ مل کر عوام اور آئین کا مذاق اڑا رہی ہے”
تحریکِ انصاف کے رہنما فوادحسین چوہدری نے کہا ہے کہ خوفزدہ حکومت کٹھ پتلی الیکشن کمشنرکے ساتھ عوام اورآئین کا مذاق اڑا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین نےاپنی ٹوئٹ میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو ملک پر مسلط کرنے کا بھیانک کھیل ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوا ہے اور تمام اعشاریہ منفی ہوگئے ہیں ، اپنی ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام کو قرار دیا ہے۔
2022 کا سال پاکستان کی معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہوا امپورٹڈ حکومت کو ملک پر مسلط کرنے کا بھیانک کھیل ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوا تمام اعشاریہ منفی ہوگئے، معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے pic.twitter.com/A908alG6kU
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 31, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک اور ٹوئٹ کے ذریعے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ووٹر پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے ہیں لیکن عدالت کے واضع احکامات کے باوجود انتخابات روک دئیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں ووٹر پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے ہیں لیکن عدالت کے واضع احکامات کے باوجود انتخابات روک دئیے گئے ہیں،ووٹ سے خوفزدہ حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ ملکرعوام اورآئین کا مذاق اڑا رہی ہے، عدالت اپنے فیصلے پرُعملدرآمد کروائے اورتوہین عدالت کی کاروائ کی جائے pic.twitter.com/1CFWaF7COm
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 31, 2022
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے مذید کہا کہ ووٹ سے خوفزدہ حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ ملکرعوام اورآئین کا مذاق اڑا رہی ہے۔ عدالت کو چاہئے کہ اپنے فیصلے پرُعملدرآمد کروائے اور اس پر توہینِ عدالت کی کاروائی کی جائے۔
سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کیا کہا؟
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News