Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویزالہٰی کا ملازمین کے لئے 150 فیصد خصوصی الاونس دینے کا اعلان

Now Reading:

پرویزالہٰی کا ملازمین کے لئے 150 فیصد خصوصی الاونس دینے کا اعلان
پرویزالہٰی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے ڈی جی پی آر کے افسروں اور ملازمین کے لئے 150 فیصد خصوصی الاونس دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ آفس میں بی بلاک متاثرین کو متبادل پلاٹس دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے بی بلاک کے 84متاثرین کو پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹر دیئے۔

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے صحافی کالونی لاہور کا17سالہ دیرینہ مسئلہ حل کردیا جبکہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے بی بلاک کے متاثرین کومتبادل پلاٹس بھی الاٹ کردیئے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایسے متاثرین کو جن کے پلاٹس پر تعمیرات ہو چکی تھیں ان کو صحافی کالونی میں پلاٹس دئیے گئے ہیں، بی بلاک متاثرین کو صحافی کالونی میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹس الاٹ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی بلاک کے متاثرین کا 17 سالہ دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے، بی بلاک کے دیگر متاثرین کو اگلے مرحلے میں صحافی کالونی میں موجود جگہ پر ہی پلاٹس دئیے جائینگے۔

Advertisement

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ بی بلاک کے ایسے متاثرین جن کے پلاٹس کلئیر ہیں وہ فوری طور پر اپنے گھر بنا سکتے ہیں، صحافی کالونی میں کسی قسم کے قبضہ مافیا کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ بی بلاک کے ہر متاثرہ الاٹی کوپلاٹس دیئے جائیں گے اور صحافی کالونی میں پولیس چوکی بھی بنائی جائے گی جبکہ صحافی کالونی فیز ٹو کی منظوری ہو چکی ہے،بہت دیگر صحافی بھی اپنا گھر بنا سکیں گے۔

پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ فیز ٹو کے ممبران کو نہ صرف 700کنال اراضی دی بالکل اس پر اب ترقیاتی کام بھی شروع کر رہے ہیں، فیز 2 کے لئے روڈا اور ایل ڈی اے کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیز 2 میں تمام صحافیوں کو 5۔5 مرلے کے پلاٹس دیئے جائیں گے، پریس کلب کی ممبر شپ نہ رکھنے والے بیمار و معذور صحافیوں کو بھی پلاٹس دیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے ڈی جی پی آر کے افسروں اور ملازمین کے لئے 150 فیصد خصوصی الاونس دینے کا اعلان کیا جبکہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ملازمین کیلئے دو ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

 صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی نے ہمیشہ کی طرح صحافیوں کے اس بار بھی دل جیت لئے، ایف بلاک،بی بلاک،فیز ٹو، سالانہ گرانٹ کی بحالی اور ممبران کی انشورنس کا پریمیر بھی ہر سال پنجاب حکومت کی طرف سے ادا کرنے کی منظوری پر وزیراعلی کے مشکور ہیں۔

Advertisement

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان،سیکرٹری اطلاعات آصف بلال لودھی، پریس سیکرٹری و زیراعلیٰ اقبال چودھری،ڈی جی پی آر راؤ پرویز اختر کی تقریب میں شرکت کی جبکہ صدر لاہور پریس کلب اعظم چودھری،سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم، شہباز میاں،بی بلاک متاثرین سمیت سینئر صحافیوں خاور نعیم ہاشمی، خالدہ یوسف اور دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر