Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے تیار کردہ کھانسی کا شربت پینے سے ازبکستان میں 18 بچے جانبحق

Now Reading:

بھارت کے تیار کردہ کھانسی کا شربت پینے سے ازبکستان میں 18 بچے جانبحق

بھارت میں تیار ہونے والا کھانسی کا شربت پینے سے ازبکستان میں کم از کم 18 بچے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گیمبیا میں کم از کم 70 بچوں کی اسی طرح کی موت کے بعد ہوا جب انہوں نے ایک بھارتی فرم کا کھانسی اور نزلہ زکام کا شربت استعمال کیا تھا۔

ازبکستان کی وزارت صحت نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دوا ساز کمپنی میریون بائیوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے تیار کردہ شربت پینے سے کم از کم 18 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

ازبکستان کی وزارت صحت نے مزید کہا کہ 21 میں سے 18 بچے جنہوں نے  سانس کی شدید بیماری میں مبتلا ہو کر یہ شربت پیا تھا، اس کے استعمال کے بعد موت ہو گئی۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھانسی کے اس شربت کی مارکیٹنگ کمپنی کی ویب سائٹ پر سردی اور فلو کی علامات کے علاج کے طور پر کی جاتی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بھارتی شربت کی ایک کھیپ میں ایتھیلین گلائکول تھا، جس کے بارے میں وزارت نے کہا کہ یہ زہریلا مادہ ہے، وزارت نے منگل کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ یہ شربت کورامیکس میڈیکل ایل ایل سی نے ازبکستان میں درآمد کیا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب بھارت کے ہندو اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ وہ ازبکستان کی رپورٹ سے واقف ہیں لیکن انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

Advertisement

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے گزشتہ روز ملک بھر میں ادویات کی کچھ فیکٹریوں کا معائنہ شروع کیا تاکہ اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

بھارتی کمپنی کے تیار کردہ کھانسی کا شربت پینے سے ازبکستان میں ہونے والی ہلاکتیں گیمبیا میں ہونے والی ہلاکتوں کی طرح ہی ہیں جہاں کم از کم 70 بچوں کی موت کا الزام نئی دہلی میں قائم میڈن فارماسیوٹیکلز لمیٹڈ کے بنائے گئے کھانسی اور نزلہ زکام کے شربت پر لگایا گیا ہے۔

گیمبیا میں 70 بچوں کی ہلاکتوں کے بعد گیمبیا کی حکومت نے بھارت کے خلاف الزام عائد کیا تھا مگر بھارتی حکومت اور کمپنی دونوں نے ان دوائیوں کی غلطی سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کو دنیا کی فارمیسی کے طور پر جانا جاتا ہے، اور اس کی دواسازی کی برآمدات گزشتہ دہائی کے دوران دگنی سے زیادہ ہو کر گزشتہ مالی سال میں 24.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ازبک وزارت صحت نے کہا کہ اس نے سات ملازمین کو بروقت اموات کا تجزیہ نہ کرنے اور ضروری اقدامات نہ کرنے پر غفلت برتنے پر برطرف کر دیا ہے۔

ازبک وزارت صحت نے مزید کہا کہ اس نے کچھ ماہرین کے خلاف تادیبی اقدامات کیے ہیں، یہ بتائے بغیر کہ ماہرین کا کیا کردار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر