Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرے گی ، شرجیل انعام میمن

Now Reading:

سندھ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرے گی ، شرجیل انعام میمن
شرجیل انعام میمن

شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے، شرجیل انعام میمن

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ عمران خان کی بلیک میلنگ کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں، عمران خان کو ایک بار پھر رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان صوبوں کے عوام وقت پر انتخابات چاہتے ہیں،پاکستان کو سیاست کے نام پر انتشار کی نہیں بلکہ وسیع تر اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی آئے روز کی ‘وڈیو پریس کلانفرنسیں’ معاشی و سیاسی انتشار پھیلانے کی کوششوں کے سوا کچھ نہیں، سندھ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرے گی۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو شوق ہے تو آج ہی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں توڑ دیں ، انتظار کس بات کا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں؛ پاکستان ایک پر امن ملک ہے، شرجیل انعام میمن

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جون میں ہی پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے نوٹسز جاری کر دیئے تھے لیکن تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے کوئی بھی ایم این اے پیش نہیں ہوا اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی اطلاع کے مطابق کئی ایم این ایز کے دستخط مسٹر رول سے مطابقت نہیں رکھتے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ کے پی کے میں پولیس اسٹیشنز پر حملے ہو رہے ہیں ، صوبے کا وزیر اعلیٰ عمران خان کے غیر سیاسی ایڈوینچر پورے کرنے میں مصروف ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا اور اب جو کچھ بچ گیا ہے اس کو بھی برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ملک اور عوام سے کوئی سروکار نہیں ، یہ شخص ملک میں عدم استحکام اور بے یقینی صورتحال پیدا کرنے کے ایجنڈے پر مامور ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر