Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی پولیس نے تھانے میں ویڈیو بنانے پر دو ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا 

Now Reading:

کراچی پولیس نے تھانے میں ویڈیو بنانے پر دو ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا 

کراچی کے علاقے عوامی کالونی تھانے میں دو ٹک ٹاکرز نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے میں ایس ایچ او کے کمرے میں دو ٹک ٹاکرز ہاتھ میں ہاتھ میں پستول اور منہ میں گٹکا لیے ، پولیس کی موجودگی میں اسلحے کی نمائش کرتے رہے۔

ایس ایچ او عوامی کالونی کے کمرے میں باری باری دونوں ٹک ٹاکرز کو پستول چیمبر کرکے ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ رانا بلال نامی ٹک ٹاکر نے ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ 21 سالہ ٹک ٹاکر خوفناک کار حادثے میں جاں بحق

سوشل میڈیا پر تھانہ عوامی کالونی کے اندر ٹک ٹاکر بلال اور کاشف نامی شخص کی اسلحہ نماٸش کی ویڈیو واٸرل ہونے پر پولیس نے ایکشن لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے ویڈیوز بنانے پر سختی سے پابندی عائد ہے۔

Advertisement

ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزٸی نے واٸرل ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے ٹک ٹاکرز کیخلاف فوری کارواٸی کا حکم دیا جس کے بعد پولیس نے فوری کارواٸی عمل میں لاتے ہوئے ٹک ٹاکر بلال اور کاشف کو کے ایریا مارکیٹ کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔

 ٹک ٹاکر بلال نامی شخص تھانہ عوامی کالونی ایس ایچ او کے کمرے میں داخل ہوا اور ٹک ٹاک ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر واٸرل کیں۔ تھانہ عوامی کالونی میں ٹک ٹاکر بلال اور کاشف کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر