Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ہوٹل پر بیٹھے 20 افراد کو ڈاکوؤں نے سرعام لوٹ لیا

Now Reading:

کراچی میں ہوٹل پر بیٹھے 20 افراد کو ڈاکوؤں نے سرعام لوٹ لیا
اسٹریٹ کرائمز

اسٹریٹ کرائمز

گلشن اقبال کے ڈی اے مارکیٹ کے قریب ہوٹل پر بیٹھے 20 افراد کو ڈاکوؤں نے سرعام لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے پولیس اسٹیشن کے قریب واقع کے ڈی اے مارکیٹ میں ڈاکؤوں نے ہوٹل پر بیٹھے چائے پینے والوں سے سرعام لوٹ مار کی اور یہ تمام منظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں محفوظ ہوگیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین ڈاکو چائے کے ہوٹل پر پہنچے ، ایسے میں ایک کے ہاتھ میں کلاشنکوف موجود تھی اور اس نے اسلحہ کے زور پر وہاں بیٹھے 20 سے زائد شہریوں کو لوٹ لیا اور کوئی بھی شہری مزاحمت نہ کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات

واقعے کے  بعد متاثرہ افراد نے گلشن اقبال تھانے کے باہر احتجاج کیا لیکن پولیس ڈاکؤوں کو تلاش کرنے کے بجائے ہوٹل ہی بند کردیا۔

Advertisement

متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ ہم جیب میں گٹکا یا میم پوری بھی رکھ کرجائیں تو پولیس کو خبر ہوجاتی ہے لیکن شہر بھر میں منشیات کھلے عام فروخت کی جا رہی ہے اور یہ ڈاکوؤں بھی دندناتے پھر رہے ہیں، لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ایسے میں سندھ سرکار اور کراچی پولیس صرف بیانات تک ہی محدود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر