
حکومت کی کشتی ڈگمگانے لگی، اتحادی بھی آنکھیں دکھانے لگے
ملکی معاشی حالات تو پہلے سے ہی خراب ہیں اور اب اتحادی بھی آنکھیں دکھانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں متحدہ قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم نے سندھ سے متعلق پارٹی کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
ملاقات میں وفد نے پیپلز پارٹی سے متعلق شکایات کے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے انبار لگا دیئے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ہمارے فلیکسز اور بینرز اتارے جارہے ہیں، پیپلزپارٹی نے جو وعدے کئے تھے ان پر بھی تاحال عمل در آمد نہیں ہوا۔
ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے وفد کے تحفطات پر پیپلزپارٹی سے بات کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سابق میئر کراچی وسیم اختر بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News