
گوگل نے6 مختلف کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدہ تریں سرچز کا ذکر کرتے ہوئےسال 2022 کے دوران سب سے مقبول سرچز کی فہرست جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے کل 6 کیٹیگریز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پکستان کی سرچ کی جانے والی ٹاپ شخصیات موضوعات اور تقریبات کی فہرست ترتیب دی ہے ان کیٹیگریز میں ٹرینڈ نگ سرچز،خبریں ،ریسیپی، ٹی وی شوز، فلمیں، ٹیک اینڈ گیجیٹ اور شخصیات شامل ہیں۔
گوگل کے مطابق مقبول ترین سرچز میں ٹی 20 ورلڈ کپ سر فہرست رہا جبکہ ایشیا کپ 2022ء دوسرے نمبر پر رہا۔ علاوہ ازیں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں نسیم شاہ سرفہرست آئے۔
گوگل کی رپورٹ کے مطابق خبروں کے حوالے سے سال 2022ء کے دوران عامر لیاقت سے متعلق خبروں کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا تاہم فلموں میں ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ گوگل پرتلاش کی جانیوالی سب سے مقبول ترین فلم ثابت ہوئی۔
مقبول ترین کھانوں کی ترکیبوں میں چکن اور پلاؤ پکانے کی ترکیبیں پہلاور دوسرے نمبر پررہیں ، ٹیکنالوجی کے شعبے میں وی وو23V پہلے اورآئی فون پرومیکس 14 دوسرے نمبر پر رہا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News