Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، بابر الیون کو آخری دن جیت کے لیے 263 رنز درکار

Now Reading:

پنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، بابر الیون کو آخری دن جیت کے لیے 263 رنز درکار

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے آج چوتھے دن انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کر دی۔

انگلینڈ نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی دو وکٹیں جلد گر گئیں، اوپنر عبداللہ شفیق 6 رنز اور بابر اعظم 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن آخری سیشن میں پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار نظر آئی، پاکستان کے سینئیر کھلاڑی اظہر علی بھی انگلی میں چوٹ لگنے کے باعث بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے۔

اس موقع پر امام الحق اور ڈیبیو بیٹسمین سعود شکیل نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور ٹیم کے اسکور کو مزید کسی اور نقصان کے 80 رنز تک لے جانے میں کامیاب ہوئے۔

Advertisement

امام الحق 43 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ سعود شکیل 24 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس اور اوولی روبنسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کو ٹیسٹ کے پانچویں دن میچ جیتنے کے لیے 263 رنز کی مزید ضرورت ہے جبکہ انگلینڈ کو 8 وکٹوں کا شکار کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر