پولیس فائرنگ
گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان عامر کے دوست کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہلے مجھ پر فائرنگ کی لیکن میں بھاگ گیا۔
بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے واقعہ کے عینی شاہد اور مقتول عامر کے دوست حمید نے بتایا کہ واقعے کے وقت میں اور میری 4 سالہ بھانجی عامر کے ہمراہ تھے، ہم عامر کی والدہ کی دعوائیں لینے بھائی ے گھر جارہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ایک اور نوجوان پولیس فائرنگ سے جاں بحق
حمید کا کہنا تھا کہ ہم دونوں موٹرسائیکل پر باتیں کرتے ہوئے جارہے تھے، پولیس نے پہلے مجھ پر فائرنگ کی لیکن میں بھاگ گیا جس کے بعد پولیس نے عامر پر گولیاں چلائیں۔
اس سے قبل نوجوان شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں تین ملزمان جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیے گئے۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس اشارے پر نہ رکنے پر اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کا تعاقب کرنے کے بعد گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد تینوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقتول نوجوان کے والد سے ہرطرح کا تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مقتول عامر حسین کے والدین کے ساتھ انصاف ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
