Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

Now Reading:

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے شہر کے مخلتف علاقوں میں گزشتہ رات سے گیس کی فراہمی مکمل طورپر بند ہوگئی ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور کراچی کے کئی علاقے جن میں لانڈھی نمبر 4 ,نارتھ کراچی ,گلستان جوہر ,گلشن اقبال ، نارتھ ناظم آباد ، سر سید ٹاون، ناگن چورنگی , اورنگی سائٹ, ریلوے کالونی راشد منہاس روڈ, ایف بی ایریا, گڈاپ , کاٹھور اور نیوکراچی میں گیس کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔

 بول ذرائع کی رپورٹ کے مطابق  گیس کی کمی کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر سے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ شہر کراچی میں اس وقت گیس کی طلب 1250 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ گیس کی فراہمی 900 سے 1000 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔ سردی بڑھنے سے گیس کہ طلب میں اضافہ ہوگیا ہے اورایس ایس جی سی کو 280 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کا سامنا۔ گیس کی کمی کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کو مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر