Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری نہیں کئے

Now Reading:

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری نہیں کئے

بھارت میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 5 دسمبر سے شروع ہونے والا ہے اور بھارتی سفارتخانے نے ابھی تک گرین شرٹس کو ویزے جاری نہیں کئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو 5 دسمبر تا 17 دسمبر تک ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے لیکن بھارتی حکومت نے ابھی تک پاکستانی ٹیم کے ویزے جاری نہیں کئے۔

سی اے بی آئی کے صدر مہنتیش جی کے نے جمعرات کو اس کی تصدیق کی کہ پاکستان اور بھارت سات دسمبر کو سری فورٹ گراونڈ پر آمنے سامنے ہوں گے۔

ویزا جاری کرنے میں تاخیر کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کیلئے ٹیموں کو چار دسمبر تک یہاں پہنچنا ہے ، لیکن پاکستان کی ٹیم کو اب تک اس کیلئے اجازت اور ویزا نہیں ملا ہے۔

Advertisement

مہنتیش جی کے نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ پاکستان کے کرکٹ کھلاڑیوں کے لیے ویزا حاصل کرنا ایک چیلنج ہے ۔ وزارت خارجہ اس پر کام کررہا ہے اور ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ انہیں ویزا مل جائے گا ۔

بلائنڈ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں شرکت نہیں کررہی ہیں، جس سے 12 روزہ ٹورنامنٹ میں میزبان بھارت سمیت آسٹریلیا، جنوبی افریقہ ، نیپال ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اپنا ہنر دکھائیں گی ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز فریدآباد، دہلی، ممبئی، اندور اور بنگلور میں کھیلے جائیں گے ۔ فائنل میچ بنگلور میں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر