Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کےخلاف کیس سماعت کل تک ملتوی

Now Reading:

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کےخلاف کیس سماعت کل تک ملتوی
سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہورہائیکورٹ

عدالتِ عالیہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کےخلاف کیس سماعت کل تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں سات رکنی لارجربنچ نے سماعت کی۔

درخواست گزاروں کےوکیل منصوراعوان نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی زبانی ہدایت پر جے آئی ٹی بنا دی گئی۔ جے آئی ٹی کی تشکیل سے قبل کابینہ کی منظوری نہیں لی گئی۔

وکیل منصوراعوان نے دلائل دیے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے دوسری جے آئی ٹی کانوٹیفکیشن کردیا۔ مصطفی امپیکس کیس کی روشنی میں کابینہ کی منظوری قانونی تقاضا ہے۔ دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر ہوئی۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ ایمرجنسی حالات میں بھی وزیراعلی پنجاب کابینہ کی منظوری کےبغیر فیصلے نہیں کرسکتے۔

Advertisement

عدالت نے منصور اعوان کو مزید دلائل کےلئے طلب کرتے ہوئے کہا کہ آگاہ کیاجائےوزیراعلی کےبیان حلفی کےمطابق زبانی ہدایات کےتحت جے آئی ٹی بن سکتی تھی یانہیں۔ کیا جے آئی ٹی کی تشکیل سے پہلے کابینہ کی منظوری لازم تھی۔

پولیس انسپکٹر رضوان قادر اور کانسٹیبل خرم رفیق نے دوسری جے آئی ٹی کے اقدام کو چیلنج کررکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر