
اعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مذید 14 دن کی توسیع
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینئر رہنما اعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید چودہ روز کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی کے سینیٹراعظم سواتی کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید چودہ روز کی توسیع کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نصیرالدین نے کیس کی سماعت کی۔ اعظم سواتی کیس کا چالان پیش نہ ہو سکا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔
گذشتہ سماعت کا احوال
اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر اسٹیٹ کو نوٹس جاری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News