Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈکپ، بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر دو بیلجیئم ایونٹ سے باہر

Now Reading:

فیفا ورلڈکپ، بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر دو بیلجیئم ایونٹ سے باہر

قطر میں ہونے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں گروپ مرحلوں میں ایک اور اپ سیٹ کے نتیجے میں عالمی نمبر دو بیلجیئم ایونٹ سے باہر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بیلجیئم گروپ مرحلے میں ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے کیونکہ کروشیا کا قطر کے ساتھ میچ میں گول کے بغیر ڈرا کھیلنا بیلجیئم کے کے لیے بھاری پڑ گیا۔

روبرٹو مارٹینز کی ٹیم جو چار سال قبل روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں تیسرے نمبر پر تھی اور دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، اپنے تین میچوں میں صرف ایک جیت اور ایک گول کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

گروپ ایف کے اہم ترین میچ میں بیلجیئم اور کروشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، بیلجیئم کے لیے اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے اس میچ میں فتح ضروری تھی۔

دوسرے ہاف میں بیلجیئم کے متبادل رومیلو لوکاکو کو گول کرنے کے متعدد مواقع ملے لیکن کسی کو تبدیل کرنے میں ان کی ناکامی نے اپنے ملک کی قسمت پر مہر ثبت کردی۔

Advertisement

روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کی فائنلسٹ کروشیا کو میچ برابر کھیلنے کے نتیجے میں ایک پوائنٹ ملا جس کی بدولت وہ اگلے مرحلے میں پہنچ گئے، جبکہ مراکش نے کینیڈا کو شکست دے کر گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر