موسم کی خرابی اور شدید دُھند کے باعث سیکڑوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خوفناک حادثہ چین میں پیش آیا جہاں ایک پل پر 200 سے زائد گاڑیاں شدید دُھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں، سوشل میڈیا پر اس حادثے کی خوفناک تصویریں وائرل ہو رہی ہیں۔
چین کے سرکاری میڈیا ٹی وی چینل نے رپورٹ کیا کہ بدھ کی صبح انتہائی دھند کی وجہ سے وسطی چینی شہر ہینان کے شہر زینگ زو میں ایک پل پر درجنوں گاڑیاں بڑی کاروں کے ڈھیر سے ٹکرا گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: دُھند سے ریلوے نظام متاثر، ٹرینیں تاخیر کا شکار
سرکاری ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پل پر سیکڑوں گاڑیاں ایک دوسرے کے اوپر چڑھ گئی ہیں۔

چین کے سرکاری سرکاری ٹی وی کے مطابق جائے وقوعہ پر بہت سے لوگ زخمی اور پھنس گئے تھے جنہیں ریسکیو کیا گیا ہے جبکہ فائر ڈیپارٹمنٹ کا عملہ بھی پل پر موجود تھا۔
جائے وقوعہ پر موجود ریسکیورز کے ابتدائی اندازے کے مطابق ٹکرانے والی گاڑیوں میں 200 سے زائد گاڑیاں شامل تھیں اور مقامی ٹیلی ویژن کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال بھیجا گیا جبکہ اس حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شدید دُھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
چینی میڈیا پر بھی اس حادثے کے حوالے سے ہلاکتوں یا زخمیوں کی اطلاع کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں ہیں۔
چین کے مقامی موسمیاتی سروس کے مطابق حادثے کے وقت ژینگ زو سمیت متعدد علاقوں میں حد نگاہ بالکل صفر تھی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق، مقامی فائر ڈپارٹمنٹ نے فوری طور پر 11 فائر ٹرک اور 66 فائر ریسکیو اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
