Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹرک کے امتحانات یکم اپریل، انٹرمیڈیٹ کے 20 مئی سے شروع ہوں گے

Now Reading:

میٹرک کے امتحانات یکم اپریل، انٹرمیڈیٹ کے 20 مئی سے شروع ہوں گے
سی ایس ایس امتحانات

لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات یکم اپریل سے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے داخلوں اور امتحانات کا حتمی شیڈول جاری کر دیا، امتحانات کے شیڈول کا اعلان آئی بی سی سی کی منظوری سے کیا گیا ہے۔

میٹرک کیلئے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 18 جنوری تک داخلہ بھجوا سکیں گے۔

انٹرمیڈیٹ کیلئے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 7 فروری سے 7 مارچ تک داخلہ بھجوائیں گے۔

مزید پڑھیں؛ سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات 8 اور 22 مئی سے ہونگے

Advertisement

دوسری جانب سندھ میں میٹرک اور انٹرکے امتحانات کی تاریخیں اور پیٹرن تبدیل کردیا گیا ہے، سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات 8 اور 22 مئی سے ہونگے۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ غلام اکبر لغاری کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کی زیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں آئندہ سال میٹرک کے امتحانات 8 مئی سے ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز22 مئی سے ہوگا۔

اس موقع پر سب کمیٹی نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات  کے پیٹرن میں تبدیلی کی منظوری بھی دی۔

نئے پیٹرن کے مطابق نویں دسویں اور گیارہویں و بارہویں جماعتوں میں ایم سی کیوز کا حصہ 40 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کر دیا گیا جبکہ گزشتہ میٹرک اور انٹر کے منعقدہ امتحانات میں ایم سی کیوز کا 40 فیصد حصہ تھا لیکن اب کیے گئے فیصلے کے مطابق مختصر جوابات اور تفصیلی جوابات کو باقی پرچے میں 40/40 فیصد کا حصہ دے دیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری کالجز احمد بخش ناریجو، چیئرمینز بورڈز کے علاوہ قائم مقام ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ پروفیسر افضال احمد اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما طارق شاہ بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
ملیرندی میں پانی کی سطح میں کمی، کازوے کی سڑک تاحال ٹریفک کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر