
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے حکومت کی ایما پر آئین سے ہٹ کر فیصلہ کیا، خاص لوگوں کے استعفوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی کا فیصلہ پیش کیا کہ سب ایم این ایز استعفے دے چکے ہیں، ہمارے ممبران قومی اسمبلی سے مستعفی ہوچکے ہیں۔
سابق وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی تو ہم نے لاتعلق ہونے کا فیصلہ کیا،17دسمبر کو اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں؛ بول نیوز حق و سچ کے حوالے سے دیگر چینلز کیلئے ایک مثال ہے، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، یہ اب بھی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں لیکن ہم بھی اپنا فیصلہ کرچکے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصلےکو ایک بار پھر عملی جامع پہنانے کو تیار ہیں، عمران خان سے خط شیئر کیا انہوں نے منظوری دے دی۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اپنے دستخط کیساتھ یہ خط اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیج رہا ہوں، اسپیکر بلائیں تاکہ اجتماعی طور پر بیان دے سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News