Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس کو شکست دیکر ارجنٹینا تیسری بار عالمی چیمپئن بن گیا

Now Reading:

فرانس کو شکست دیکر ارجنٹینا تیسری بار عالمی چیمپئن بن گیا
فٹبال کی دنیا کے نئے سلطان

فٹبال کی دنیا کے نئے سلطان

فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے پنالٹی ککس پر فرانس کو 2-4 سے شکست دے کر تیسری بار فٹبال کی دنیا کا چیمپئن بن گیا۔ 

قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کا فائنل دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا گیا جہاں مقررہ وقت میں مقابلہ 2-2 سے برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے اضافی وقت میں بھی ایک ایک گول کیا۔

https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1604535989480955908

جس کے بعد مقابلہ پنالٹی ککس پر ہوا جہاں ارجنٹینا کے گول کیپر نے فرانس کا گول روک کر جیت میں اہم کردار ادا کیا اور فرانس کے ایک کھلاڑی نے موقع ضائع کیا جب کہ ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے ایک گول بھی مس نہیں کیا۔

https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1604551124056416256

Advertisement

ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلے ہاف میں ہی ارجنٹینا نے فرانس کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی تھی ۔ ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے 23 ویں منٹ میں  پینالٹی پرکیا جب کہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا۔

تاہم دوسرے ہاف میں فرانس کے کیلیان ایمباپے نے 80ویں منٹ میں پنالٹی پر فرانس کے لیے پہلا گول کیا اور اس کے دو منٹ بعد ہی دوسرا گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1604549204063707136

فیفا ورلڈکپ فائنل کے مقررہ وقت میں فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان مقابلہ 2-2 سے برابر ہونے کے بعد اضافی وقت دیا گیا۔

اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 109ویں منٹ میں گول کرکے ارجنٹینا کو ایک گول کی برتری دلائی لیکن کیلیان ایمباپے نے ایک بار پھر 117ویں منٹ میں پنالٹی پر اپنا تیسرا گول کرکے ارجنٹائن کی برتری ختم کردی۔

https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1604543042173665281

Advertisement

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے پاس ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے کا آخری موقع ہے تو فرانس کے امباپے بھی مسلسل دوسری بار ٹرافی اٹھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ کیا میسی فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کھیلیں گے؟ 

32 ٹیموں کے درمیان گزشتہ ماہ شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں فرنچ ٹیم کو پہلے ہی فیصلہ کن معرکے تک رسائی کیلیے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا تھا تاہم ٹورنامنٹ کا مایوس کن آغاز کرنے والی ارجنٹائن نے جلد ہی اپنی خامیوں پر قابو پاتے ہوئے ٹورنامنٹ میں بہترین واپسی کی اور فیصلہ کن معرکے میں رسائی حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر